Home Blog Page 4

A Meaningful Story of Sakarat in Urdu

0

سقراط اور ایک کمہار کی دلچسپ اور سبق آموز کہانی

سقراط روزانہ چہل قدمی کے لئے جایا کرتا تھا۔ اس راستے پر ایک کمہار کا گھر تھا، جو مٹی کے برتن بنایا کرتا تھا۔ وہ کمہار کے پاس جا کر بیٹھ جاتا اور اسے غور سے تکتا رہتا ۔ اسے برتن بننے کا عمل دیکھنا بہت اچھا لگتا تھا ۔

ایک دن کمہار نے اس کی محویت دیکھ کر اپنے پاس بلایا اور پوچھا، “بیٹا ! تم یہاں سے روز گزرتے ہو اور میرے پاس بیٹھ کر دیکھتے رہتے ہو ، تم کیا دیکھتے ہو؟”

سقراط : میں آپ کو برتن بناتے دیکھتا ہوں اور یہ عمل دیکھنا مجھے بہت اچھا لگتا ہے ۔ اس سے میرے ذہن میں چند سوال پیدا ہوئے ہیں ۔ میں آپ سے پوچھنا چاہتا ہوں۔

کمہار : یہ تو بہت اچھی بات ہے ۔ تم پوچھو ، جو پوچھنا چاہتے ہو ۔

سقراط : آپ جو برتن بناتے ہیں ، اس کا خاکہ کہاں بنتا ہے؟

کمہار : اس کا خاکہ سب سے پہلے میرے ذہن میں بنتا ہے۔

یہ سن کر سقراط جوش سے بولا، میں سمجھ گیا ۔

کمہار نے حیرت سے پوچھا، کیا سمجھے؟

سقراط : یہی کہ ہر چیز تخلیق سے پہلے خیال میں بنتی ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ خالق کے خیال میں ہم پہلے بن چکے تھے ، تخلیق بعد میں ہوئی ۔ اب میرا اگلا سوال یہ ہے کہ جب آپ برتن بنا رہے ہیں، تو ایسا کیا کرتے ہیں کہ یہ اتنا خوب صورت بنتا ہے؟

کمہار : میں اسے محبت سے بناتا ہوں۔ میں جو بھی چیز بناتا ہوں، اسے خلوص سے بناتا ہوں اور اسے بناتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کرتا ہوں تاکہ کوئی کمی کوتاہی نہ رہ جائے ۔

سقراط نے اثبات میں سر ہلاتے ہوئے کہا، اس کی بھی سمجھ آ گئی، کیوں کہ بنانے والا ہم سے محبت کرتا ہے ، کیوں کہ اس نے ہمیں بنایا جو ہوتا ہے ۔ اگلا سوال یہ ہے کہ آپ اتنے عرصے سے برتن بنا رہے ہیں ، کوئی ایسی خواہش ہے ، جو آپ چاہتے ہیں کہ پوری ہو ۔

کمہار : ہاں ! ہے ۔ میں چاہتا ہوں کہ ایسا برتن بناؤں کہ دنیا عش عش کر اٹھے اور پھر ویسا برتن میں کبھی نہ بنا سکوں۔۔ کمہار نے حسرت سے کہا۔

یہ سنتے ہی سقراط اچھل پڑا۔ واہ ! خالق ہر بار ایسی تخلیق کرتا ہے کہ دنیا بے اختیار عش عش کر اٹھے ، کیوں کہ خالق کو پتا ہے کہ میں جو یہ انسان اس دنیا میں بھیج رہا ہوں ، اس جیسا کوئی اور دوبارہ نہیں آئے گا ۔۔

آپ یونیک ہیں ، اپنے ربّ کی بہترین تخلیق ۔ آپ کے خالق نے آپ کو بہترین بلکہ احسنِ تقویم سے خلق کیا ہے۔ اپنے آپ کو فضول دھندوں میں برباد نہ کریں ۔ لوٹ آئیں اپنے ربّ کی طرف، وہ تمہاری راہ تک رہا ہے۔♥️

Islamic Rabi Ul Awal Quotes

0

Beautiful Islamic Rabi Ul Awal Quotes 

                 

اے صبا مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہہ دینا۔۔۔

غم کے مارے سلام کہتے ہیں ۔۔۔

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بعد میں آنے والے لوگوں میں بہت سے ایسے ہیں جو مجھ سے شدید محبت کرتے ہوں گے اور خواہش مند ہوں گے کہ کاش وہ اپنے سارے مال کے بدلے میری ایک جھلک دیکھ سکیں۔۔۔

میرے نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر تا قیامت بلند رہے گا ۔۔۔

 

A True Story of Imam Masjid in London

0

برطانیہ کے شہر لندن میں لوگ عموماً پبلک ٹرانسپورٹ مطلب بسوں میں سفر کرتے ہیں۔۔‏کہا جاتا ہے کہ لندن کےایک امام صاحب روزانہ گھر سے مسجد جانے کیلئے بس پر سوار ہوتے۔

لندن میں لگے بندھے وقت اور ایک ہی روٹ پر بسوں میں سفر کرتے ہوئے کئی بار ایسا ہوا بس بھی وہی ہوتی تھی اور بس کا ڈرائیور بھی وہی ہوتا تھا۔

 

ایک مرتبہ یہ امام بس پر سوار ہوئے، ڈرائیور کو کرایہ دیا اور باقی کے پیسے لیکر ایک نشست پر بیٹھ گئے۔

ڈرائیور کے دیئے ہوئے باقی کے پیسے جیب میں ڈالنے سے قبل دیکھے تو پتہ چلا کہ بیس پینس زیادہ آگئے ہیں۔

 

پہلے امام صاحب نے سوچا کہ یہ20 پنس وہ اترتے ہوئےڈرائیور کو واپس کر دینگے کیونکہ یہ اُنکا حق نہیں بنتے۔

 

پھر سوچ آئی کہ اتنے تھوڑے سے پیسوں کی کون پرواہ کرتا ہے، ٹرانسپورٹ کمپنی ان بسوں کی کمائی سے لاکھوں پاؤنڈ کماتی بھی تو ہے، ان تھوڑے سے پیسوں سے اُنکی کمائی میں کیا فرق پڑے گا؟ میں ان پیسوں کو اللہ کی طرف سے انعام سمجھ کر رکھ لیتا ہوں۔

 

اسی کشمکش میں کہ واپس کروں یا نہ کروں، امام صاحب کا سٹاپ آگیا۔

بس امام صاحب کے مطلوبہ سٹاپ پر رُکی تو امام صاحب نے اُترنے سے پہلے ڈرائیور کو 20 پنس واپس کرتے ہوئے کہا؛

 

یہ لیجیئے بیس پنس، لگتا ہے آپ نے غلطی سے مُجھے زیادہ دے دیئے۔

ڈرائیور نے 20 پنس واپس لیتے ہوئے مُسکرا کر امام صاحب سے پوچھا؛

کیا آپ اس علاقے کی مسجد کے نئے امام ہیں؟

 

میں بہت عرصہ سے آپ کی مسجد میں آ کر اسلام کے بارے میں معلومات لینا چاہ رہا تھا۔

 

یہ 20 پنس میں نے جان بوجھ کر آپکو زیادہ دیئے تھے تاکہ آپکا اس معمولی رقم کے بارے میں رویہ پرکھ سکوں۔

 

امام صاحب جیسے ہی بس سے نیچے اُترے، اُنہیں ایسے لگا جیسے اُنکی ٹانگوں سے جان نکل گئی ہے، گرنے سے بچنےکیلئے ایک بجلی کے پول کا سہارا لیا، آسمان کی طرف منہ اُٹھا کر روتے ہوئے دُعا کی،

یا اللہ مُجھے معاف کر دینا، میں ابھی ابھی اسلام کو بیس پنس میں بیچنے لگا تھا۔

 

یاد رکھئیے

بعض اوقات لوگ صرف قرآن پڑھ کر اسلام کے بارے میں جانتے ہیں۔

یا غیر مسلم ہم مسلمانوں کو دیکھ کر اسلام کا تصور باندھتے ہیں۔

کوشش کریں کہ کہیں کوئی ہمارے شخصی اور انفرادی رویئے کو اسلام کی تصویر اور تمام مسلمانوں کی مثال نہ بنا لے.

اگر ہم کسی کو مسلمان نہیں کر سکتے تو کم از کم اپنی کسی حرکت کی وجہ سے اسے اسلام سے متنفر بھی نہ کریں۔

آج کل کتابیں پڑھنے کا دور نہیں لوگ روئیے پڑھتے ہیں۔

کان خلقہ القرآن کا یہی مطلب ہے.

آللہ تعالیٰ کے حضور دعا ہے اللہ ہمیں ہمیشہ اپنے حفظ و امان میں رکھے اور ہمیں زیادہ سے زیادہ اسلام کی خدمت کی توفیق دے۔۔

Emotional Deep Quotes in Urdu

0

Very Emotional Deep Quotes 

جو آسانی سے مل جائے وہ ہمیشہ نہیں رہتا اور جو ہمیشہ کےلئے مل جائے وہ آسانی سے نہیں ملتا۔۔

لوگ خوشیاں نہیں اب سبق دیتے ہیں۔۔۔

آخر کار وقت مٹی ڈال ہی دیتا ہے ۔چاہتوں پہ،خواہشوں پہ،ماضی پہ،اور رشتوں پہ ۔۔

 

 

Most Beautiful Rabi Ul Awal English Quotes

0

Most Beautiful Rabi Ul Awal English Quotes 

“Rabi ul Awal is a reminder of the mercy and compassion that the Prophet Muhammad (PBUH) brought to the world.”

“In the month of Rabi ul Awal, hearts shine with love and devotion for the greatest man who ever lived, the Prophet Muhammad (PBUH).”

“As we celebrate the birth of the Prophet Muhammad (PBUH) in Rabi ul Awal, let us strive to emulate his compassion and dedication to justice.”

 

 

Deep Sad and Sound Quotes

0

Deep Sad and Sound Quotes in Urdu 

ہاتھ چھوڑ دینے والے کی اپنی اذیت ہے اور ہاتھ چھڑوانے والے اپنی کہانی ۔۔لیکن اس عمل میں محبت یتیم ہو جاتی ہے۔۔

 

اندرونی غم باہر کی جوانی کھا جاتے ہیں ۔۔

 

اور ان کاغذ کے ٹکڑوں پہ اپنے پرائے سب بکتے ہیں اور ان کے ایمان بکتے ہیں

Beautiful Love Deep Quotes

0

Beautiful Love Deep Quotes in Urdu

زندگی میں بہت سے لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جو وعدے تو نہیں کرتے مگر نبھا بہت کچھ جاتے ہیں ۔۔ حقیقت میں یہی لوگ آپ کے اپنے ہوتے ہیں جن کے بال سفید ہو جاتے ہیں مگر خون سفید نہیں ہوتے ۔۔

وہ اہمیت ہی کیا۔۔ جو منتوں سے ملے؟؟

تین باتیں آپکو ذہن نشین کر لینی چاہئیں ۔۔ جس کی ترجیح آپ نہیں ہیں اسے ترجیح نہ دیں۔۔ جس کے پاس آپکا نعم البدل موجود ہے اس کے ساتھ اپنا وقت ضائع نہ کریں۔۔ جو آپکی جگہ کسی اور کو بٹھا سکتا ہے وہ آپکی جگہ ہے ہی نہیں

 

Albert Einstein Beautiful Quotes

0

Albert Einstein Beautiful Quotes 

1-“Life is like riding a bicycle. To keep your balance, you must keep moving.”

“The important thing is not to stop questioning. Curiosity has its own reason for existing.”

“Imagination is more important than knowledge. For knowledge is limited, whereas imagination embraces the entire world.”

Suna ha Log Usy Aanhk Bhar ke dehkty hen Ahmad Faraz Ghazal

0

Ahmad Faraz Beautiful Poetry 

 

سنا ہے لوگ اُسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں

سو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے ربط ہے اُس کو خراب حالوں سے

سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے درد کی گاہک ہے چشمِ ناز اُس کی

سو ہم بھی اُس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں

یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے رات اُسے چاند تکتا رہتا ہے

ستارے بامِ فلک سے اُتر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے دن کو اُسے تتلیاں ستاتی ہیں

سنا ہے رات کو جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے حشر ہیں اُس کی غزال سی آنکھیں

سنا ہے اُس کو ہرن دشت بھر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے اُس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں

سنا ہے اُس کے ہاتھوں کو گہر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے آئینہ تمثال ہے جبیں اُس کی

جو سادہ دل ہیں اُسے بن سنور کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے جب سے حمائل ہیں اُس کی گردن میں

مزاج اور ہی لعل و گوہر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہے

کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں

اب اس کے شہر میں ٹھہریں کہ کوچ کر جائیں

فراز آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں

Ahmad Faraz Beautiful Ghazal

 

Islamic Rabi Ul Awal Quotes

0

Rabi Ul Awal Beautiful Quotes 

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

میں تو خاک تھا دھول تھا مجھے کچھ نہ اپنا شعور تھا۔۔۔

میرے رب نے کتنا کرم کیا مجھے دعوت پڑھنا سکھا دیا۔۔

صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

وہ نبیوں میں رحمت لقب پانے والا۔۔۔

یا رحمت العالمین

یا خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم