Ahmad Faraz Beautiful Poetry 

 

سنا ہے لوگ اُسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں

سو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے ربط ہے اُس کو خراب حالوں سے

سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے درد کی گاہک ہے چشمِ ناز اُس کی

سو ہم بھی اُس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں

یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے رات اُسے چاند تکتا رہتا ہے

ستارے بامِ فلک سے اُتر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے دن کو اُسے تتلیاں ستاتی ہیں

سنا ہے رات کو جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے حشر ہیں اُس کی غزال سی آنکھیں

سنا ہے اُس کو ہرن دشت بھر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے اُس کے لبوں سے گلاب جلتے ہیں

سنا ہے اُس کے ہاتھوں کو گہر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے آئینہ تمثال ہے جبیں اُس کی

جو سادہ دل ہیں اُسے بن سنور کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے جب سے حمائل ہیں اُس کی گردن میں

مزاج اور ہی لعل و گوہر کے دیکھتے ہیں

 

سنا ہے اس کے بدن کی تراش ایسی ہے

کہ پھول اپنی قبائیں کتر کے دیکھتے ہیں

اب اس کے شہر میں ٹھہریں کہ کوچ کر جائیں

فراز آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں

Ahmad Faraz Beautiful Ghazal

 

Leave A Reply

Please enter your comment!
Please enter your name here